زرمبادلہ کے ذخائر حکومتی ہدف سے 15 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

زرمبادلہ کے ذخائر حکومتی ہدف سے 15 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

کراچی(آئی اےن پی)سال دو ہزار چودہ کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر حکومتی ہدف پندرہ ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ ایک سال میں زرمبادلہ کے ذخائر میں سات ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔سٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب اکیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے۔ حکومت نے دسمبر دو ہزار چودہ کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہدف پندرہ ارب ڈالر مقرر کیا تھا۔ مرکزی بنک کے زرمبادلہ ذخائر بھی دس ارب پینتالیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے جس میں ایک سال کے دوران سات ارب اکیس کروڑ ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا۔

مزید : کامرس