حضور اکرم نے ہمیشہ امن ‘پیار ‘محبت کا درس دیا ہے، علامہ راغب حسین نعیمی

حضور اکرم نے ہمیشہ امن ‘پیار ‘محبت کا درس دیا ہے، علامہ راغب حسین نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)حضور اکرم نے ہمیشہ امن ‘پیار ‘محبت کا درس دیا ہے ہم سنت نبوی پر عمل پیرا ہو کر خوشحال معاشرے کا قیام یقینی بنا سکتے ہیںملٹر ی کورٹس امن کی بحالی کےلئے معاون ثابت ہونگی ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کےلئے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے ان خیالات کا اظہارجامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ و سرپرست نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان معروف مذہبی اسکالر علامہ راغب حسین نعیمی نے خطبہ جمعةالمبارک دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی امن کو تباہ کرنے والے کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں۔
دہشتگردوں کے مکمل قلع قمع کے لئے عسکری قیادت کے جرا¿ت مندانہ اقدامات قوم کے جذبات کی ترجمانی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف عسکری و سیاسی قیادت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔معاشرے میں الفتیںبڑھانے اور نفرتوں کے خاتمے کےلئے علماءو مشائخ کےساتھ ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کردار ادا کریں۔