تحفظ ناموس رسالت کےلئے جانیں قربان کرنے کےلئے تیار ہیں،غلام عباس صدیقی

تحفظ ناموس رسالت کےلئے جانیں قربان کرنے کےلئے تیار ہیں،غلام عباس صدیقی

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) تحفظ ناموس رسالت کےلئے اپنی جانیں قربان کرنے کےلئے تیار ہیں ،غازی ممتاز قادر ی کو فی الفور رہاکیا جائے،عدالتوں کی طرف سے توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والوں کو سر عام تختہ¿ دار پر لٹکایا جائے،اسلامی تحریک طلبہ شمالی لاہور، دوکانداران اہلسنّت کے زیر اہتمام شیرشاہ روڈ بسم اللہ چوک بادامی باغ میں محفل ذکر مصطفی ٰسے مولانا عبدالمتین صفدر،غلام عباس صدیقی،مولانا محمد اسحاق شاہ کا ظمی ،مولانا ابوبکر حسانی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور کی آمد دنیا پر بہت بڑا احسان ہے حضور کی ولادت با سعادت سے دنیا کو امن و آتشی،محبت وپیا ر ،انسانیت کا حقیقی مقام ملا، ذکر مصطفیٰ کے ساتھ فکر مصطفی لازم و ملزوم ہے نبی کے مشن ،فکر خلافت کا احیاءمسلمانوںپر لازم وملزوم ہے انہوں کہا کہ سیرت النبی پر عمل کرکے ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے آج امت مسلمہ ذلت ورسوائی کا شکار ہے جس کی اصل وجہ سیرت النبی ﷺ پر عمل نہ کرنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ کا قانون موجود ہے مگر آج تک کسی گستاخ کو تختہ ¿ دار پر نہیں لٹکایا گیا جو کہ لمحہ فکریہ ہے ملک میں پھانسیوں پر عمل ہورہا ہے جو کہ قابل تحسین عمل ہے لیکن جیلوں میں قید رسول اللہ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے شاتم رسول مجرموں جن کو عدالتیں سزائے موت کا حکم دے چکی ہیں انھیں بھی سرعام پھانسیاں دی جائیں ،مقررین نے کہا کہ عاشق رسول ﷺ ممتاز قادری کو فی الفور باعزت رہائی کا حکم دے ،انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک طلبہ کی ربیع الاول میں جاری پیغام مصطفیﷺ مہم کے تحت مزید تقاریب کی جائیں گئیں۔  

مزید : میٹروپولیٹن 4