تہور حیدری کی زیر صدارت آئی ایس او کی مرکزی کابینہ کا اجلاس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹرµ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا مرکزی صدر تہور حیدری کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میںمرکزی کابینہ اور لاہور کے سینئر رہنماﺅں نے شرکت کی اجلاس میں تنظیمی فعالیت اور آئندہ کے پروگرامات کے حوالے سے اہم فیصلہ جات ہوئے اجلاس میں تنظیم کے بانی شہیدڈاکٹر محمد علی نقوی کی20ویں برسی کو 7.8مارچ کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزار علی رضا آباد پر منعقد کرنے کا فیصلہ ہوا اس موقع پر افکار شہید سیمینار بھی منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے ہزاروں امامیہ طلباءتنظیمی کارکنان، سابقین علماءاور سیاسی و ،مزہبی شخصیات شریک ہونگی ۔ مرکزی صدر تہور حیدری نے کہا کہ شہید ڈاکٹر نے اپنی جان کا نظرانہ پیش کرکے پاکستان کے نوجوانوں کی رہنمائی کی استعمار اور انکی ایجنٹ یہ نہیں چاہتے کہ ملت اسلامیہ بیدار ہو