انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ میں جدید تھرموڈائنامکس لیبارٹری کا افتتاح

انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ میں جدید تھرموڈائنامکس لیبارٹری کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سٹیم پاور پلانٹ اور دیگر جدید آلات سے آراستہ تھرموڈائنامکس لیبارٹری کا افتتاح کر دیااس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجازاور سینئر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عامر اعجاز اور فیکلٹی ممبران نے ادارے کے طلباءو طالبات کو جدید آلات سے آراستہ لیبارٹری فراہم کرنے پر ڈاکٹر مجاہد کامران کا شکریہ ادا کیا۔