حکومت قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس چوری روکے،سعدیہ سہیل

حکومت قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس چوری روکے،سعدیہ سہیل

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی بجائے گیس کی چوری کو روکے تو حکومت کو گیس مہنگی کرنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوگی۔ گیس بحران نے کاروباری شعبے کو بُری طرح متاثر کیا ہے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو گیس لیوی کے ذریعے گیس کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی شعبہ کےلئے نقصان دہ ہے اس سے پیداوری عمل میں کمی اور مہنگائی کی شر ح بڑھنے کو تقو یت ملے گی جس پر حکو مت نظر ثا نی کرے انہوں نے کہا کہ گیس پاکستان کے اندر قدرتی ذرائع سے حاصل ہورہی ہے اس کی قیمتوں میں لیوی ٹیکس کی مد میں اضافہ سے انڈسٹریز بحران کا شکار ہوجائیں گی ۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

جبکہ گیس کی بندش اور قیمتوں میں اضافہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4