منافق ملک میں نفاق کابیج بونے میں ناکام رہے، اقبال سندھو

منافق ملک میں نفاق کابیج بونے میں ناکام رہے، اقبال سندھو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ منافق اپنے مفادات کیلئے ملک میں نفاق کابیج بونے میں ناکام رہے۔ فوجی عدالتوں کے قیام سے امن واستحکام کاراستہ ہموار ہوگااب پاکستان میں دن بدن دہشتگردوں کے گرد گھیراتنگ ہوتا جائے گاعوام کی جان وآبروکی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی دہشتگردوں کے دن گنے جاچکے ہیںپارلیمنٹ اورسینیٹ سے 21 ترمیم کی متفقہ منظوری کے نتیجہ میں شدت پسندوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی 21ترمیم کی ٹوتھرڈبرتری کے ساتھ منظوری کاکریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف کے عزم و استقلال کوجاتا ہے اپنے ایک بیان میں اقبال سندھو نے مزید کہا کہ قوم اورقومی سیاسی قیادت کے متحد ہونے سے دہشتگردوں میں پھوٹ پڑگئی جبکہ 21ترمیم کی متفقہ منظوری سے امن دشمن عناصر کی پناہ گاہوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔
اب دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے بلکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے قومی ایکشن پلان کی روشنی میں آپریشن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ 21ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دے کرکچھ عناصر کواپنے آپ کوایکسپوزاوردہشت گردوں کے ساتھ بریکٹ کرلیا ۔چندعناصر کی طرف سے21ترمیم کی مخالفت کوئی معنی نہیں رکھتی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کاسیلاب روکنے کیلئے 21ترمیم کی صورت میں ایک مضبوط بند باندھ دیا گیا ہے ۔ دہشت گردوں کے پاس اب کوئی فرارکاراستہ نہیں بلکہ ان کاہرراستہ فناکاراستہ ہے۔