وطن عزیز کو پر امن بنانے کےلئے پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا، افنان بٹ

وطن عزیز کو پر امن بنانے کےلئے پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا، افنان بٹ

لاہور (پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری افنان بٹ نے کہا ہے کہ سال2015میں وطن عزیز کو پر امن اور خوشحال بنانے کےلئے ہمیں اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کی ترقی کا عزم کرنا ہو گا، دہشتگردی کے خاتمے کےلئے سیاسی و فوجی قیادت کے متحد ہونے سے دین و ملت کے دشمنوں کے ناپا ک عزائم ناکام ہونگے اتحاد کی طاقت سے دہشتگردی کا ہمیشہ کےلئے صفایا کیا جا سکتاہے سیاسی قوتیں اور قانون نافذ کرنےوالے ادارے مفادات کی جنگ سے باہر نکل کر ایک قوم بن جائیں ، انہوں نے کہا کہ خوشحال مضبوط اور پر امن پاکستان بنا کر ہم عالمی سطح پر مضبوط ریاست بن کر ابھر سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنا کر عوام میں عدم تحفظ کی لہر کا خاتمہ کرنا ضروری ہے ملک و قوم کے تحفظ کےلئے سیکیورٹی ادارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ صوبے میں موجود غیر قانونی تارکین قوطن اور افغان مہاجرین کیخلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کا جائے۔

اور اس سلسلہ میں صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ٹاسک دیا جائے اور ان تمام معاملات کی نگرانی کےلئے پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں پر مشتمل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4