اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے،میاں مقصود

اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے،میاں مقصود

لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اسلام سے تعلق جوڑنےوالے خودسب سے بڑے دہشتگردہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا دہشتگردوں کا کوئی مذہب ، نظریہ اور قوم نہیں ہوتی ، قومی اتفاق رائے سے مذہب کو نکالا جائے جماعت اسلا می دہشت گردی کے تمام دروازوں کو بند ر کھنا چاہتی ہے۔

 جماعت اسلامی کی قیادت پاکستان کو پر امن ، اسلامی اورخوشحال دیکھنا چاہتی ہے جس کےلئے جماعت اسلامی کی پوری قیادت امیر جماعت سراج الحق کی قیادت میں کام کر رہی ہے ۔ جماعت اسلامی روز اول سے دہشت گردی ، غربت ، مہنگا ئی ، اور دیگر مسائل کے حل کےلئے سر توڑ کوشش کرتی آئی ہے اورآئند ہ بھی اسی مشن کو لے کر بڑھتی رہے گی وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں اسلامی حکومت آئے گی۔

 اور ریاست کے تمام شعبہ جات میں اسلامی نظریہ کے تحت قوانیں قائم ہونگے ۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کا عظیم قانون قرآن پاک جو کہ تمام جہانوں کے لیے راہ مشعل ہے آپ ﷺ کی تعلیمات سے ہی مسلم امہ سرخرو ہو سکتی ہے رسول کی بعثت کا مقصد انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر اللہ تعالیٰ کی بندگی میں لانا ہے۔انھوں نے کہامزید کہا کہ آپ کی تعلیمات سے معاشرے میں ،عدل انصاف، اخوت ومساوات ، رحمت وشفقت سے ہر ظلم و جبر کا خاتمہ ہواتھا ،ضرورت اس امر کی ہے کہ مشن نبوی کو حرزجان بناکر قرآن وسنت کی حقیقی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ موجودہ فساد وبدامنی ، دہشت گردی اور تما م مسائل ختم ہوں     

مزید : میٹروپولیٹن 4