فوجی عدالتوں کا قیام مشرف کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، الیاس گجر

فوجی عدالتوں کا قیام مشرف کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، الیاس گجر

لاہور ( پ ر) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری محمد الیاس گجر نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سمیت تمام سیاسی پارٹیوں نے سابق صدر پاکستان جنرل(ر) پرویز مشرف کی پالیسی کے عین مطابق 21ویں ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتیں قائم کر کے ثابت کردیا ہے کہ سید پرویز مشرف کی پالیسیاں ملک اور قوم کے مفاد میں درست تھیں۔ پرویزمشرف کی مخالفت کرنے والے آج ان کی پالیسوں پر عمل کرتے ہوئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے فوجی عدالتیں بنارہے تاکہ پاک فوج دہشتگردی جیسے ناسور کا خاتمہ کرکے عوام کے جان ومال کی حفاظت کرسکے پاک فوج کے جوان اور سپہ سالاروں نے 1947کے بعد سے لیکر آج تک پاکستان کی عوام کے لیے اور پاکستان کی سلامتی کے لیے جو قربانیاں دی ہےں وہ قابل مثال ہیں۔

 آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشتگردی کا قلع قمع کرتے ہوئے ضرب عضب آپریشن کو کامیابی کی طرف گامزن کیا ہوا ہے آل پاکستان مسلم لیگ کے چئیرمین جنرل (ر)سید پرویز مشرف کی قیادت میں پارٹی کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں فوجی عدالتوں کے قیام کا سہرا آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور سید پرویز مشرف کے سرجاتا ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جان کی پرواہ کئیے بغیر دہشتگردوں کا خاتمہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4