حکومت انتخابات کے انعقاد میں ہر گز سنجیدہ نہیں ہے، عبد العلیم

حکومت انتخابات کے انعقاد میں ہر گز سنجیدہ نہیں ہے، عبد العلیم

لاہور (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف ضلع لاہورکے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں ہر گز سنجیدہ نہیںریکارڈ گواہ ہے کہ نواز لیگ نے کبھی بھی بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا اور تمام اختیارات پر خود قبضہ کئے رکھا اور مختلف حیلوں بہانوں سے شہری ترقیاتی اداروں کے منصوبوں کو بھی سیاسی مفادات کیلئے استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس کا دعویٰ کرنے والوں نے مقامی ترقی کے اداروں کو مفلوج کر رکھا ہے اور عام آدمی کے مسائل کو بیوروکریسی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں سے اعلیٰ عدالتیں بھی بلدیاتی انتخابات کیلئے احکامات دے چکی ہیں لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کے فی الفور انعقاد کی خواہاں ہے اور ہم اس سلسلے میں آواز بلند کرتے رہیں گے عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے "کور گروپ©©" قائم کرنے کا اعلان کیا جو صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے ورکنگ کرے اور سفارشات پیش کرے گا جس کی روشنی میں پارٹی اپنا آئندہ لائحہ عمل مرتب کرے۔

 گی۔دریں اثناءپی ٹی آئی لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کو شعیب صدیقی نے ایک اجلاس میں این اے 122اور پی پی 147کے حلقوں میں دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے اب تک کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اورالیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش ہونے والے حقائق اور تحریک انصاف کے دائر کردہ اعتراضات کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4