اندراج مقدمہ درخواست پر ڈائریکٹر ایف ٓائی اے سے17جنوری کو جواب طلب
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین نے بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر ساڑھے 3لاکھ روپے کا فراڈ کرنےوالے 2افراد کے خلاف دائراندراج مقدمہ درخواست پر ڈائریکٹر ایف ٓائی اے سے 17جنوری کو جواب طلب کر لیا ہے عدالت میں درخواست گزار ایم اویس نے اپنے وکیل محمد مدثر چودھری اور غلام مجتبیٰ چودھری کی ساطت سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ 20جون 2014کو محمد فرحان اور محمد آصف نے سائل کے والدسے کہا کہ اپنے بیٹے کو ملائشیاءبھیج دو وہاں اسے ملازمت بھی مل جائے گی جس پر سائل نے مذکور ہ افراد کو ساڑھے 3 لاکھ روپے ادا کر دیئے اور شناختی کارڈ اور پاسپورٹ اسے دے دیا ،بعدازاں میڈیکل کلیئر کروانے کےلئے بھی فرحان نے 50ہزار روپے لے لیئے مگر کئی ماہ انتظار کرنے کے باوجود جب میرا ویزہ نہ آیا تو وجہ پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ تمہارا پاسپورٹ گم ہو گیا ہے دوبارہ بنوالو ایک ماہ میں تمھیں ملائشیا بھیج دیں گے جب میں پاسپورٹ بنوانے کےلئے گیا تو مجھے پتہ چلا کے میرے پاسپورٹ پر مذکورہ افراد نے کسی اور شخص کو بیرون ملک بجھوایا جو ملائشیا میں پکڑا گیا ہے مذکورہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں ان کے خلاف کاروائی کی جائے اور سائل کی رقم برآمد کروائی جائے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے سے جواب طلب کرلیا ہے۔