سرکاری سکول کی ریٹائرڈ ٹیچر واجبات کی کلیئرنس کےلئے دربدر بھٹکنے پر مجبور اعلیٰ حکام نوٹس لےں،شمیم اختر کی اپیل

سرکاری سکول کی ریٹائرڈ ٹیچر واجبات کی کلیئرنس کےلئے دربدر بھٹکنے پر مجبور ...

لاہور( پ ر)کینسر کی میڈیکل رخصت پر ریٹائرمنٹ لئے ہوئے 6سال ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک واجبات کلیئرنہیں ہو سکے ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ مسلم جونیئر ماڈل سکول اردو بازار سے ایس ایس ٹی(ر) شمیم اخترنے ایک پریس ریلیز میں کیا انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے میری 5انکریمنٹ بقایا تھیں، محکمہ ایجوکیشن کے پاس سروس بک بھی موجود ہے اور ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن نے انکریمنٹ کی منظوری کا لیٹر بھی جاری کر دیا لیکن متعلقہ ہیڈ مسٹریس کے دستخط نہ ہونے سے دربدر بھٹکنے پر مجبور ہوں میر ی اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے میرے واجبات کلیئر کرائے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4