دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم فوج کےساتھ ہے،شیخ مظہر شفیع

دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم فوج کےساتھ ہے،شیخ مظہر شفیع

لاہور( پ ر)دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خواریوں ان کے حامیوں اورہم خیالوں کو پوری قوم ،حکومت اور فوج کےساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے سانحہ پشاور کو گزرے ڈھائی ہفتے ہوئے ہیں لیکن اس واقع نے پوری قوم کو یکجہ کر دیا ہے ایسا قفید المثال قومی تاریخ میں صرف 65کی جنگ میں نظر آیاان خیا لات کا اظہار ورلڈ اسلامک آرگنائزیشن کے چیئرمین شیخ مظہر شفیع نے ایک پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے بوڑھے بڑے کی زبان پر یہی جملہ ہے دہشتگردوںکو ان کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور اس کےلئے قومی لائحہ عمل طے کیا جائے اور مزید وقت ضائع کئے بغیر قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کیا جائے انہوں نے قومی سیاست کو یہ یاد دلایا کہ یہ معاملہ فوری کارروائی کا متقاضی ہے اتنی تاخیر کا متحمل نہں ہو سکتا پاکستان نے اس جنگ میں اب تک بہت بھاری قیمت چکائی ہے دہشتگردوں کےخلاف سخت فیصلے کرنا ہو نگے لہٰذا قومی ایکشن پلان پر تمام اداروں کا باہمی تعاون سے فوری اور موثر عملدرآ مد ہی کامیابی کی کنجی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4