چالان پیش نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاﺅن کو شوکاز نوٹس جاری

چالان پیش نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاﺅن کو شوکاز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاﺅن کچہری میں مجسٹریٹ شیخ محمد تقی نے گزشتہ ایک سال سے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش نہ کرنے پر سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاﺅن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔استغاثہ کے مطابق عدالت میں ملزم آصف کے خلاف ایک مقدمہ زیر سماعت ہے تاہم گزشتہ ایک سال سے پولیس کی جانب سے عدالت میں مذکورہ مقدمہ کا چالان جمع نہیں کروایا گیا اور متعدد بار عدالتی حکم پر بھی عمل درآمد نہ کرنے پر گزشتہ روز عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاﺅن کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی پر جواب طلب کرلیا ہے۔