انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے،عرفان دولتانہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے،عرفان دولتانہ

لاہور( نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تیز رفتارترقی کا چولی دامن کا ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں ای گورننس کا قیام ہمارامشن ہے ای گورننس کے قیام کا مقصد حاصل کرنے کیلئے تیز رفتاری سے آگے بڑھنا ہوگا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈنے صوبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے شاندار کام کیاہے صوبے میں تعلیم صحت، ٹرانسپورٹ، امن عامہ اور سماجی ترقی کے دیگر شعبوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جارہاہے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی بھرپور آگاہی کیلئے سیمینارزکا اہتمام کیا جائے گا ۔

او رلاہو رمیں ایک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4