نوجوان وکلاءکیلئے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،جام خالد فرید

نوجوان وکلاءکیلئے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،جام خالد فرید
 نوجوان وکلاءکیلئے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،جام خالد فرید

  

لاہور)پ ر(لاہوربار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں نائب صدر کے امیدوار جام خالد فرید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاءکیلئے سہولیات میں اضافہ خصوصا نوجوان وکلاءاور خواتین کیلئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ان کے منشور کے اہم نکات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا 15سالہ کیریئر اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک پیشہ ور وکیل ہیںجو وکلاءکے حقوق کی جنگ لڑتے رہے ہیں حا لیہ الیکشن کے حوالے سے ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے جام خا لد فریدنے کہا کہ اگر وکلاءنے انھیں ووٹ دیکر نائب صدر کی نشست پر کامیا ب کرایا تو وہ وکلاءکیلئے ہاﺅسنگ،نوجوان وکلاءکیلئے چیمبر کے قیام،وکلاءکیلئے جدید سہولیات پر مبنی ہسپتال، وکلاءاو رعدالتوں کیلئے سیکورٹی میں اضا فہ کیلئے جدوجہد کرینگے۔اس کے علاوہ خواتین کے بار رومز میں توسیع کرنے پر بھی کا م کرینگے۔ انہوں نے وکلاءسے اپیل کی ہے کہ وہ 10جنوری کو انھیں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4