پاکستان کی بقاءچین کی قیادت میں خطہ میں ہونیوالی ترقی کا حصہ بننے میں ہے،پرویز رشید

پاکستان کی بقاءچین کی قیادت میں خطہ میں ہونیوالی ترقی کا حصہ بننے میں ...

                                 اسلام آباد(اے این این ) وزیر اطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ تبدیلی کا عمل 16دسمبر سے پہلے شروع ہو چکا تھا، حکومت دہشت گردی کے معاملے پر عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، افغانستان کےساتھ معاملات حامدکرزئی دورسے شروع تھے، پاکستان کی بقا ءچین کی قیادت میں خطہ میں ہونے والی تیز رفتار ترقی کا حصہ بننے میں ہے ۔ اسلام آبادمیں سیفما کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نےکہا کہ انتہا پسندوں کومعاشرے میںتنہاکرنےکی ضرورت ہے،خطے کی ترقی کےلئے تعاون کرنا ہے، ہم اکیلے نہیں رہ سکتے، یقین دلاتا ہوں کہ اب قدم واپس نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات ملک کے بیرونی دنیا سے تعلقات بہتربنانے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے معاملے پر عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا ئچین کی قیادت میں خطہ میں ہونے والی تیز رفتار ترقی کا حصہ بننے میں ہے اور یہ مقصد محاذ آرائی پر مبنی رویہ سے حاصل نہیں کیا جاسکتا۔وفاقی وزیر نے تمام وسائل کو بروئے کار لاکر دہشت گردوں کوختم کرنے کا عز م ظاہر کیا۔

مزید : صفحہ اول