مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ ،اقتدار ہندو گورنر کے حوالے

مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ ،اقتدار ہندو گورنر کے حوالے

                      نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج نافذ کردیاہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صدر پرناب مکھر جی نے مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دیدی ہے اور چھ مہینوں کیلئے اقتدار گورنراے این ووار کے حوالے کر دیاگیاہے ۔ میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کی حکومت کیلئے انتخابی ڈھونگ رچایاگیاتھالیکن ناکامی ملنے پر گورنر راج لگادیاگیا۔ مقبوضہ کشمیرکی اسمبلی میں 2014کے انتخابات میں محبوبہ مفتی کی پی ڈی پی 28سیٹوں پر جیت کر سرفہرست رہی جبکہ گزشتہ انتخابات میں ان کی سیٹوں کی تعداد 21تھی ، دوسرے نمبر پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی ) رہی انہوںنے 25سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ گذشتہ انتخابات 2008میں انکی سیٹوں کی تعداد 11تھی اور 2002میں بی جے پی محض ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کر سکی تھی ۔عمر عبداللہ کی جے کے این 15سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہی ،گذشتہ انتخابات میں جے کے این 28سیٹوں پر کامیابی کے ساتھ سر فہرست تھی ۔ واضح رہے کہ کل 87اسمبلی سیٹوں میں سے 40سیٹوں پر کامیابی حاصل کر کے اکثریت حاصل کی جا سکتی ہے لہذا کوئی بھی جماعت اکثریت حاصل نہیں کر سکی جبکہ ان انتخابات میں ووٹرز کا ٹر ن آﺅٹ65.23فیصد رہا ۔

مزید : صفحہ اول