ریحام خان نے بنی گالا کا کنٹرول سنبھال لیا،بجلی کا بل بھی ادا کر دیا

ریحام خان نے بنی گالا کا کنٹرول سنبھال لیا،بجلی کا بل بھی ادا کر دیا

                                 اسلام آباد(اے این این ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا ابھی شادی کا کوئی پلان نہیں تھا لیکن جب میڈیا میں ریحام خان کیلئے غلط خبریں آنا شروع ہوئیں تو فوری شادی کا فیصلہ کیا، جو کوئی بھی مجھے تحفے بھیجنا چاہتا ہے تو تحفے کے بجائے وہ شوکت خانم کے فنڈ کیلئے پیسا بھیجیں خواہ 100 روپے ہی کیوں نہ ہوں، اس خوشی کے موقع پر ہم لوگوں کی مدد کریں۔جمعہ کو عمران خان کے نکاح خواہ مفتی سعید کے مدرسے میں دعوت ولیمہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شادی کی مبارکباد دینے والے ہر پاکستانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنے ولیمے کا کھانا مدرسے کے بچوں کے ساتھ کھا کر بہت خوشی ہوئی، ملک میں گیارہ کروڑ افراد 2 وقت کا کھانا نہیں کھا سکتے اس لئے ضرورت ہے کہ شادیوں پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے تحائف دینے کی خواہش کا اظہار کیا لیکن مجھے تحائف دینے والے پشاور میں بننے والے شوکت خانم اسپتال کے فنڈ میں پیسہ جمع کرائیں تاکہ رواں سال اس کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد دھوم دھام سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا اس لئے لندن جا کر اپنے بچوں سے شادی سے متعلق بات کی اور تمام تقریب سادگی سے کی، انتخابی دھاندلی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں اور ملک میں خوشحالی لانے کے لئے انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کوسزائیں دی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ان کا ابھی شادی کا کوئی پلان نہیں تھا بلکہ 20 کے بعد شادی کرنی تھی، تاہم جب میڈیا میں ریحام خان کیلئے غلط خبریں آنا شروع ہوئیں تو فوری شادی کا فیصلہ کیااس موقع پر ریحام خان نے کہا کہ آپ سب کی خصوصی دعا چاہیے اور اللہ کرے سال 2015 ہمارے اور پاکستان کیلئے اچھا رہے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان نکاح خوان مفتی سعید کے مدرسے پہنچے ۔ لائیبری پہنچنے پر مفتی سعید نے عمران خان اور ریحام خان کا استقبال کیا۔ ریحام خان نے جامنی رنگ اور گلابی رنگ کی فراک پہن رکھی تھی۔ عمران خان اور ریحام خان نے الندوہ لائبریری میں بچوں کے ساتھ ولیمے کی بریانی کھائی۔ ریحام خان کے ہمراہ انکی بیٹی بھی تھیں۔ ولیمے کی تقریب میں عمران خان اور ریحام خان کے دیگر رشتہ دار بھی شریک تھے۔ زندگی کے نئے سفر میں کپتان نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی اور بھابی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی شرماتی رہیں۔

مزید : صفحہ اول