مغلپورہ ، امام مسجد کی گرفتاری کیخلاف اہل علاقہ کا احتجاج
لاہور(کرائم سیل)مغلپورہ کے علاقہ میں امام مسجد کی گرفتاری کے خلاف اہل علاقہ کا پولیس کے خلاف احتجاج،شالیمار لنک روڈ بلاک کر دیا ،بعد ازاں مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔پولیس نے مغلپورہ میں ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر جامع مسجد کے خطیب کو گرفتار کر لیا تھا۔
جس اہل علاقہ نی شالیمار لنک روڈ پر پولیس کے خلاف شدیداحتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دی۔مظاہرین پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔بعد ازاں پولیس اور مظاہرین کے مابین مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔