نوسربازوں نے زہریلی چیزکھلا کر دو افراد کو ہلاک کر دیا

نوسربازوں نے زہریلی چیزکھلا کر دو افراد کو ہلاک کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) لاڑی اڈہ کے علاقہ میں ایک 35سالہ شخص کی نعش مقامی افراد کو سڑک کنارے پڑی ہوئی ملی جبکہ ٹبی سٹی کے علاقہ مین ایک 40سالہ شخص کی نعش مقامی افراد کو کوڑے ڈھیر سے ملی جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوں نے جائیوقوعہ پر پہنچ کر دونوں افراد کی نعشوں کی تلاشی لی لیکن کوئی شناختی چیز برآمد نہ ہونے پر دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کی موت ظاہری طور پر زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی معلوم ہوتی ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی معلوم ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -