پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہو سکی

پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہو سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)چوہنگ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔تفصیلات کے مطابق 8جنوری کی رات کو چوہنگ پولیس نے ناکے پر ایک کیری ڈبہ کو روکنے کی کوشش کی تھی جس میں سوار 4افراد نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔جبکہ دو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے دونوں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال کے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے ۔جبکہ ابھی تک دونوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی عمر 35سال اور ایک کی عمر 42سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -