راولپنڈی ،امام بارگاہ کے باہر خود کش دھماکہ ،8افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

راولپنڈی ،امام بارگاہ کے باہر خود کش دھماکہ ،8افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی

                                     راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) راولپنڈی کے علاقے چٹیاں ہٹیاں میں امام بارگاہ کے باہر خود کش دھماکے میں 8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔امام بارگاہ میںمیلاد اور نعت خوانی کی محفل جاری تھی۔ خودکش بمبار اندر داخل ہونا چاہتا تھا روکنے پر خود کو اڑا لیا۔ دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ ریسکیو ٹیموں نے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،زخمیوں میں سے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے عمارت کا سامنے کا حصہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا ہے۔ دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

مزید : صفحہ اول