نفرت پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، مشتاق احمد سکھیرا

نفرت پھیلانے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ، مشتاق احمد سکھیرا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرانے کہا ہے کہ صوبے بھر میں شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ساتھ مذہبی منافرت اور انتہا پسندی کی ترغیب دینے اور عوام میں اشتعال انگیزی اور نفرت پھیلانے اور دہشت گردوں کے اعلیٰ کاربننے والے ملک دشمن عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اوران کے خلاف شروع کیا گیا کریک ڈاؤن ان عناصر کے خاتمے تک جاری رہے گا۔صوبائی پولیس سربراہ کی ہدایات پر صوبے بھر میں لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال، شر انگیز تقاریر کرنے والوں ، وال چاکنگ اورنفرت پر مبنی مواد چھاپنے اور تقسیم کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

مزید : علاقائی