باگڑیاں دھرم چند میں انجمن شہریان لاہور کے صدر رانا نذر الرحمن کے پلاٹ پر قبضہ

باگڑیاں دھرم چند میں انجمن شہریان لاہور کے صدر رانا نذر الرحمن کے پلاٹ پر ...

لاہور(پاکستان رپورٹ) ممتاز بزرگ سیاسی کارکن اور انجمن شہریان لاہور کے صدر رانا نذر الرحمن کی باگڑیاں دھرم چند میں واقع حویلی پر قبضہ کر لیا گیا ہے، یہ حویلی نشیمن اقبال فیز 2 سے ملحقہ ہے اور گزشتہ بارہ سال سے رانا صاحب کے قبضے میں ہے، رانا نذر الرحمن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس حویلی کی ملکیت کی تمام قانونی دستاویزات ہیں لیکن قبضہ کرنے والے حاجی عاشق نے ان لوگوں کو جنہیں انہوں نے کچھ رقبہ فروخت کیا ہے یہ تاثر دیا ہے کہ اس نے بھی رقبہ خریدا ہوا ہے حالانکہ یہ سراسر غلط ہے۔خسرہ نمبر 1528 کی تمام قانونی دستاویزات رانا نذر الرحمن کے پاس ہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اس کا نوٹس لے کر قبضہ واگزار کرانے کا حکم دیں۔

مزید : علاقائی