میتھری پالا سر سیناسری لنکا کے صدر منتخب

میتھری پالا سر سیناسری لنکا کے صدر منتخب

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کے تاریخی صدارتی انتخابات میں میتھری پالا سر سینانے کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں انہیں 51.2 فیصدملے جبکہ ان کے مخالف سابق صدر راجا پکسے نے 47.5 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ اس کے ساتھ ہی سری لنکا میں پچھلے دس سال سے مسلسل جاری حکومت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ نئے منتخب صدر آج رات حلف اٹھا سکتے ہیں۔سری لنکا کے سابق صدر نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر رکھا تھا اور اکثر ناظرین کا خیال تھا وہ تیسری بار ملک کی صدر منتخب ہو جائیں گے مگر ان کے مخالف نے واضح برتری حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔دوسری جانب سابق صدر راجا پکسے نے انتخابی نتائج سامنے آ نے پر اپنے مخالف کی واضح برتری تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست بھی مان لی ہے۔نو منتخب صدر بنیادی طور پر ایک کسان ہیںجنہیں سری لنکا کی منتشر اپوزیشن کی حمایت حاصل ہے۔

مزید : صفحہ اول