جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہورپولیس کے سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہورپولیس کے سکیورٹی کے سخت انتظامات

لاہور(کرائم سیل) دہشت گر دی کے خدشات اور دہشت گر دوں کی جا نب سے دھمکیوں کے بعد گز شتہ روز لاہور بھرمیں جمعۃ المبارک کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے لاہورپولیس نے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ،سکیورٹی انتظامات کے لئے 5ہزارسے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا،اور اہم مقامات پر جبکہ شہر کی تمام بڑی اور اہم مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے گرد پولیس اہلکار تعینات رہے اور بعض حساس مقامات سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا تھا۔ شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لینے کے بعد انہیں شہر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔پولیس نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کی گاڑیوں کی پارکنگ مساجد سے میٹر کے فاصلے پر کروائی اور تمام نمازیوں کو بھی تلاشی کے بعد مسجد میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔مجاہد فورس کی گاڑیاں شہر بھر میں گشت کرتی رہیں اور مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کو روک کر تلاشی لیتی رہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں واقع درباروں، وی وی آئی پیز اور اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارات خصوصاً کوٹ لکھپت جیل ،کیمپ جیل اورپولیس دفاتر اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی عمارتوں اور بڑے ہوٹلوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ تمام اہم عمارات اور تنصیبات کی حفاظت کیلئے مزید سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔

مزید : علاقائی