شہر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی ہفتہ وارکھلی کچہریاں

شہر کی مختلف مساجد میں پولیس افسران کی ہفتہ وارکھلی کچہریاں

لاہور(کرائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پرشہر کی مختلف مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں جہاں لوگوں کے مسائل سن کر حل کئے گئے جن میں ڈی ایس پی ریس کورس رضا صفدر کاظمی نے جامع مسجد مسافر خانہ بستی سیدن شاہ،ڈی ایس پی پرانی انارکلی میاں لیاقت علی نے جامع مسجد ربانی روڈ ، ڈی ایس پی گلبرگ ناصر محمود باجوہ نے 94/E1 حالی روڈ،ڈی ایس پی گلشن راوی رانا غلام عباس نے جامع مسجد سیدالمرسلین ساندہ،ڈی ایس پی نواں کوٹ فرحت عباس نے جامع مسجد غوثیہ بکرمنڈی اورڈی ایس پی اقبال ٹاؤن شبیر احمد نے جامع مسجد جامع مسجد طیبہ نیلم بلاک میں نمازِ جمعہ کے بعدکھلی کچہریاں لگائیں ۔ یہ کھلی کچہریاں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے واضع احکامات کی روشنی میں لگائی گئیں۔ ڈی ایس پی صاحبان نے اپنے اپنے سرکل میں واقع مساجد میں لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر اب تک کھلی کچہریوں میں3600سے زائد سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری ہوچکے ہیں۔جن کی مانیٹرنگ خود ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کر رہے ہیں۔ پولیس افسران کھلی کچہری میں احکاما ت جاری کرنے کے بعد مسائل حل کروا کر مفصل رپوٹ ڈی آئی جی آپریشنز کو بجھوانے کے پابند ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ کھلی کچہریوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے مسائل حل کریں اور موقع پر احکامات جاری کریں۔ کسی بھی شہری کو کوئی مشکل پیش آئے تو وہ میرے دفتر وقت آسکتاہے۔

مزید : علاقائی