پلازہ سے گر کرجاں بحق ہو نے والی6سالہ کمسن بچی سپرد خاک

پلازہ سے گر کرجاں بحق ہو نے والی6سالہ کمسن بچی سپرد خاک

لاہور(کر ائم سیل)گلبر گ کے علاقہ میں 4روز قبل پلازہ کی تیسر ی منزل سے گر کر ہلاک ہو نے والی6سالہ کمسن بچی سپرد خاک کردی گئی ،جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت رقت آمیز مناظر دیکھے گئے ہر آنکھ آشکبار تھی۔تفصیلا ت کے مطابق 4روز قبل 6سالہ ایمان شہزاد اپنے والدین کے ہمراہ گلبرگ میں واقع زینوا شاپنگ مال پلازہ میں شاپینگ کے لئے گئی ہو ئی تھی کہ اچا نک کھیلتے ہو ئے برقی زینہ سے اوپر جاتے ہوئے دوسری منزل کی ٹوٹی ہو ئی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گئی تھی جس کو مقامی لوگوں نے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ 3روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی پو لیس نے کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی جسے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقا می قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا جنازہ اٹھتے ہی گھر میں کہرام مچ ماں کو غشی کے دوریں پڑ ھتے رہے ۔بچی کے والد نے الشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر اسے معلوم ہوتا کہ پلازہ کی انتظامیہ کی لاپرواہی ہے۔

مزید : علاقائی