مزنگ ، دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد شدید زخمی

مزنگ ، دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد شدید زخمی

لاہور(کرائم سیل)مزنگ کے علاقہ میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے ،ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی جبکہ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔حادثہ کا شکار ہونے والے محمد نعمان اور الیاس نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ موٹر سائیکل پر مزنگ چوک کی جانب جا رہے تھے کہ میٹرو پل کے قریب مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکڑا گئے۔ٹکڑ میں مخالف سمت سے آنے والا موٹر سائیکل سوار تو محفوظ رہا البتہ وہ موٹر سائیکل کو کنٹرول نہ کر سکے اور ساتھ کھڑی ایک پک اپ سے ٹکڑا گئے جس کی وجہ سے دونوں کی ٹانگوں پر چوٹیں آئیں ۔دوسری موٹر سائیکل کو نوجوان موقع سے فرار ہو گیا۔راہگیروں نے انہیں سنبھالا اور ریسکیو 1122کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر انہیں طبی امداد دی جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی