قیدیوں کی بخشی خانے میں ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

قیدیوں کی بخشی خانے میں ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش

لاہور (نامہ نگار/کرائم سیل)ماڈل ٹاون کچہری میں پیشی پر لائے گئے قیدیوں کی بخشی خانے میں ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش،4 قیدیوں نے ایک دوسرے کو بلیڈ مار مار کر لہولہان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے مختلف مقدمات میں قید ملزمان عاطف ،عظمت اور عدنان وغیرہ کو گزشتہ روزماڈل ٹاون کچہری میں لا کر بخشی خانے میں بند کیا گیاتو اچانک ان کی دیگرقیدیوں کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی،چاروں قیدیوں نے ایک دوسرے پر تھپٹروں ،مکوں اور لاتوں کی برسات کر دی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے جس کے بعد موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے فوری قیدیوں کو بخشی خانہ سے نکال کرالگ کر کے حوالات میں بند کردیا۔

مزید : علاقائی