صدر ڈویژن ، سرگرم کار چور گینگ کو خصوصی پولیس ٹیم نے پکڑ لیا
لاہور( کرئم سیل) صدر ڈویژن میں کار چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر عوام میں بے چینی اور عدم تحفظ ہونے لگا،ایس ایچ او ٹاؤن شپ سید محمد سبطین اور دیگر ملازمان پر مشتمل حصو صی ٹیم نے اس گینگ کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ کار چوری کے لیے اکٹھے ہوئے تھے۔ ملزمان ریاض عرف راجو، ذولفقار، زبیر اور اسد رضا سے نا جائز اسلحہ اور ایک کار بھی برامد ہوئی ہے۔