پولیس کی شیخوپورہ میں کارروائی 50 لاکھ مانگنے والا بھتہ خور گرفتار

پولیس کی شیخوپورہ میں کارروائی 50 لاکھ مانگنے والا بھتہ خور گرفتار

لاہور(کرائم سیل)راوی روڈ پولیس نے شیخوپورہ میں کارروائی کر کے بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق بھتہ خور محمد نوید کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اور وہ راوی روڈ کے علاقہ میں پلاسٹک فیکٹری کے مالک محمد جاوید سے 50لاکھ روپے بھتہ مانگ رہا تھا جس پر اس نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے اس کی کالز کو ٹریس کر کے اس کو گزشتہ روز شیخوپورہ کی حدود سے گرفتار کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی