آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابوپا لیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کے علاقہ میں شہری رفاقت مسیح کے گھر کے کچن میں آگ لگنے سے گھر کا سامان جل گیا جبکہ مناواں کے علاقہ میں شہری عرفان کے گھر میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی سے گھر کاسامان جل گیا۔ریسکیو یموں نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -