رائے ونڈ، بھائی کے قتل کا بدلہ، مخالفین نے دس سال بعد 40سالہ شخص کو قتل کر دیا

رائے ونڈ، بھائی کے قتل کا بدلہ، مخالفین نے دس سال بعد 40سالہ شخص کو قتل کر دیا

لاہور( کرائم سیل)رائے ونڈسٹی میں 10سال بعد مخالفین نے قتل کا بدلہ لے لیا ،کرائے پر رہنے والے شہری کو گو لیا ں مار کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سٹی کے علاقہ رحمان پورہ میں 40سالہ رازاق جو شیخوپورہ کا رہا ئشی تھا 1ماہ سے چھپ کر رہ رہا تھا۔ مخالفین عطا اور اس کے سا تھیوں نے گزشتہ روزگھر میں گھس کر اس پرفا ئر نگ کر دی اور موقع سے فر ار ہو نے میں کا میاب ہو گئے رائے ونڈ سٹی پو لیس کے مطا بق 2005میں عطا کے بھا ئی کو قتل کر دیا گیا تھا جس پر ان کی آپس میں دیر ینہ دشمنی چلی آ رہی تھی اور جس کے خوف سے مقتول رزاق روپوش زندگی گزار رہا تھا۔ پو لیس نے لا ش کو قبضہ میں لئے پو سٹ ما ٹم کے لئے مر دہ خانے جمع کر ادیا اور 302/15کا مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : علاقائی