جوہر ٹاؤن ، اینٹی کرپشن کی کارروائی، گیسٹ ہاؤس میں بجلی اور گیس چوری پکڑ لی

جوہر ٹاؤن ، اینٹی کرپشن کی کارروائی، گیسٹ ہاؤس میں بجلی اور گیس چوری پکڑ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار خصوصی ) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے گیسٹ ہاؤس میں بجلی اور گیس چوری پکڑ لی ،مالک عرصہ دراز سے ڈائریکٹ تاروں کے ذریعے بجلی جبکہ میٹر ٹمپر کرکے گیس چوری کررہے تھے ،موقع سے مالک کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ خالد انیس ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف مصطفٰے ،انسپکٹر ناصر اعوان نے دیگر ملازمین کے ہمراہ جوہر ٹاؤن آر 2میں واقع مشہور گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مار ا تو گیسٹ ہاؤس میں ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری ہورہی تھی اور گیس کے میٹر کو ٹمپر کرکے گیس بھی چوری کی جارہی تھی ،ایف آئی اے ٹیم نے موقع سے رنگے ہاتھوں چوری کی واردات میں ملوث گیسٹ ہاؤس کے مالک اسد علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -