پولیس نے دہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانا شروع کر دیا

پولیس نے دہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانا شروع کر دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور پولیس نے دہشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرانا شروع کر دیا۔سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس ، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف اور ایس پی سکیورٹی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے گزشتہ روز صبح سویرے نمازِ فجرکے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تمام ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے بھی نیشنل ایکشن پلان پرکسی بھی قسم کی خلاف ورزی چیک کرنے کیلئے دورے کئے۔لاہور پولیس نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے ابتدائی طور پر لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 9 ملزمان کو گرفتار کر کے 12 مقدمات درج کئے، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر لاہور پولیس نے مذہبی منافرت پر مبنی مواد لکھنے، چھاپنے اور رکھنے پر 12 ملزمان کو گرفتار کر کے 31 مقدمات درج کئے گئے،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی، ہوائی فائرنگ، وال چاکنگ یا کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی ہرگز اجازت نہ ہو گی۔تمام افسران مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

مزید : علاقائی