صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

لاہور(کرائم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات سے محروم کر دیا گیا ہے -بتایا گیا ہے کہ مناواں میں ڈیال ہاؤس کے سامنے غلام مرتضی اور اسکی فیملی سے دو ڈاکوؤں نے تین ہزار،ہربنس پو رہ فتح گڑھ میں ڈاکٹر اویس اور اسکی فیملی سے سوا لاکھ ،گرین ٹاون سی ٹو سے مبشر اور اسکی فیملی سے سا ڑھے پانچ لاکھ مالیت کی نقدی زیورات،ٹاؤن شپ شاہ دی کھوئی کے قریب زوہیب خان اور فیضان سے دو ڈاکو ؤں نے ڈیڑھ لاکھ ،ٹاؤن شپ لاہور گرا ئمر سکول کے سا منے اقبال سے 85ہزار ، نواب ٹاون میں پنجاب سکول کے سا منے اشتیاق کی فیملی سے سا ڑھے چار لاکھ،سندر تکبیر بلاک کے الیاس کے گھر سے چور 16لاکھ، نواب ٹاؤن جے ٹو جوہرٹاؤن کے رہا ئشی رفیق کے گھر سے 10لاکھ مصطفی ٹاؤن سی کینال ویو کے رہا ئشی منیرکے گھر سے 10لاکھ ،مناواں میڈیکل سکیم کے رہا ئشی اللہ وسایا کے گھر سے 8لاکھ مغل پو رہ لاریکس کالونی کے رہا ئشی علی حسن کے گھر سے 6لاکھ کی نقدی زیورات اور قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ جوہر ٹاؤن بی بلاک میں یاسر کے دفتر سے چار ڈاکو ایک لاکھ 70ہزار،شاد باغ مین بازار مکھن پو رہ میں احسن کی دکان سے دو ڈاکو 57ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ، نشتر کا لونی اعظم چوک میں با بر اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کی نقدی زیورات،چو ہنگ میں یا سین سے 6ہزار ، مصطفی آباد میں سرفراز سے 14ہزار ، لیا قت آباد میں زاہد سے 15ہزار ، نصیر آباد میں صائمہ سے 33ہزارکی نقدی زیورات چھین لئے گئے ۔لو ئر مال سے عمر اکبر ، شفیق آباد سے عمران ،جو ہر ٹاؤن سے مدثر ، شادمان سے انور اور مسعود کی گا ڑیاں جبکہ اسلام پو رہ سے نصیر ، شاہدرہ سے فرخ ، نو لکھا سے شاہد ، لٹن روڈ سے مقصود ، مغل پو رہ سے شہزاد ، سمن آباد سے کامران ، سا ندہ سے خالد، گلشن راوی سے حماد ،جو ہر ٹاون سے غلام مرتضی، سبزہ زار سے زین، گرین ٹاؤن سے غلام رسول، ٹاون شپ سے حسن، ستو کتلہ سے حیدر، نصیر آباد سے اسلم ، گا رڈن ٹاؤن سے رضوان اور اچھرہ سے جواد کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لیں گئیں۔

مزید : علاقائی