مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ پر گاڑی پارک نہیں کی جا سکے گی، سی ٹی او

مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ پر گاڑی پارک نہیں کی جا سکے گی، سی ٹی او

لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ مال روڈ ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ پر کسی بھی گاڑی کو پارک نہیں ہونے دیا جائیگااور اہم شاہراہوں پر تجاوزات کو فوری ختم کرواکے ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنایا جائے۔ اس حوالے سے ایس پی صدر ڈویژن، ایس پی سٹی ڈویژن اور ایس پی ہیڈ کوارٹر ٹریفک کو ایک خط ارسال کر دیا گیاہے خط میں ڈویژنل ایس پیز کو ہدایات کی گئیں کہ وہ ان شاہراہوں پر تجاوزات کے فوری خاتمے کیلئے متعلقہ TMO سے مل کر کارروائی کریں اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ بھجوائیں۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مال روڈ ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ پر کسی بھی گاڑی کو پارک نہیں ہونے دیا جائیگا۔ جس سے ٹریفک کی روانی میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس لائنز ڈسپنسری میں وارڈنز کے4861مختلف میڈیکل ٹیسٹ ہوچکے ہیں جہاں انہیں ادویات بھی دی جارہی ہیں جبکہ تمام وارڈنز کے مرحلہ وار میڈیکل ٹیسٹ جاری ہیں۔ وارڈنز کو ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کی دیگر سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ صحت مند فورس ہی محنت ،لگن اور ذمہ داری سے عوام کی خدمت کا فریضہ ادا کرسکتی ہے،وارڈنز کیلئے تفریحی مواقع اور باقاعدگی سے کھیلوں کے مقابلوں کا اہتمام بھی تواتر سے کیا جا رہاہے ۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں کی خدمت کو عبادت سمجھ کرادا کریں اور ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں۔

مزید : علاقائی