وزیراعلیٰ ہاؤس خیرپور میں بجلی چوری پکڑی گئی

وزیراعلیٰ ہاؤس خیرپور میں بجلی چوری پکڑی گئی

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ ہاؤس خیر پور میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے اور دن کے اجالے میں بھی سرچ لائٹیں جلتی رہیں ۔ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونیوالی فوٹیج میں دکھایاگیاہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس خیرپور کی بجلی براہ راست کنڈے لگاکر حاصل کی جارہی تھی اوردن کے اوقات میں بھی لائٹیں جل رہی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق سکھرالیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کے حکام نے ’سائیں‘ کے بجلی چوری کرنے پر آنکھیں بند کرلی ہیں اور موقف دینے سے بھی گریز کیا۔

مزید : صفحہ آخر