بیروزگاری ٹیکسیاں دینے سے نہیں زراعت، صنعت کا پہیہ چلانے سے ختم ہو گی، رحیق عباسی

بیروزگاری ٹیکسیاں دینے سے نہیں زراعت، صنعت کا پہیہ چلانے سے ختم ہو گی، رحیق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ بے روزگاری ٹیکسیاں دینے سے نہیں زراعت اور صنعت کا پہیہ چلانے سے ختم ہو گی،وزیراعلیٰ بیروزگاری کم کرنے میں سنجیدہ ہیں تو سرکاری محکموں کی خالی ہزاروں اسامیوں پر بھرتی کریں ،صرف ایک محکمہ تعلیم میں اساتذہ اور سکیورٹی گارڈز کی 50 ہزار اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے ’’اپنا روزگار ‘‘ سکیم کے اجراء پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت 31 ارب بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے استعمال کرے، بجلی گیس کے بحران کے باعث ڈیڑھ سال میں صرف پنجاب میں 10 لاکھ مزدور بیروزگار ہو چکے ہیں ،وزیراعلیٰ 50 ہزار کی بجائے 10 لاکھ خاندانوں کیلئے زیادہ فکر مندی کا اظہار کریں۔پنجاب کی آدھی آبادی آج بھی 2وقت کا کھانا پیٹ بھر کر نہیں کھا سکتی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے جتنے نعرے لگائے فی الحال اس کا رزلٹ لوڈشیڈنگ اور بیروزگاری میں اضافہ کی صورت میں سامنے آیا ہے،

مزید :

صفحہ آخر -