بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رائیڈنگ کلب کے لینڈ سکیپ میں سیڈل لاؤنج ، عمدہ اضافہ

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رائیڈنگ کلب کے لینڈ سکیپ میں سیڈل لاؤنج ، عمدہ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی)پ ر( بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں رائیڈنگ کلب کے لینڈ سکیپ میں سیڈل لاؤنج ایک انتہائی عمدہ اضافہ ہے۔ فراخدلانہ ڈیزائن کردہ سیڈل لاؤنج ایک اعلیٰ درجہ کے کیفے، ریسٹورانٹ اور بار حیثیت کی ایک منفرد سہولت ہے۔ قابل دید انٹیرئیر، صاف ہموار چوبی اور پتھر کی چمک دمک اور پُر تعیش ماحول اسے جڑنواں شہروں میں اپنی مثال آپ مقامات میں سے ایک بناتے ہیں۔ سیڈل لاؤنج، خاص طور پر بحریہ ٹاؤن رائیڈنگ کلب کے ممبران اور آنے والے کسٹمرز کیلئے اپنے خوش ذائقوں سے ہم آہنگ عمدہ پکوانوں کے ذریعے پُر کیف تفریح کا عنوان ہے۔ سیڈل لاؤنج کے چٹ پٹے اشتہا انگیز ابتدائیے سے شکم سیر مین کورسینر تک بحریہ ٹاؤن میں کھانوں کے عمدہ ترین انتخابات پیش کرتا ہے۔ منفرد انداز سے ڈیزائن کردہ فرنیچر دگردو پیش کی مجموعی خوبصورتی کو افزوں کرتاہے جبکہ ضیافت کے تجربہ کو ناقابل بیان حد تک یادگار بناتا ہے۔ سیڈل لاؤنج میں دو ایکسکلوسیو لاؤنجز ہیں جو خاص طور پر رائیڈنگ کلب کے ممبران کیلئے ڈیزائن کیئے گئے ہیں۔ ایگزیکٹو لاؤنج اور ایکویسٹرین لاؤنج معاصر سٹائلنگ پرمبنی خوش ذوقی سے ڈیزائن کردہ سہولیات ہیں جو ممبران کیلئے دوستانہ میل جول، آرام و سکون اور طعام سے محظوظ ہونے کا اعلیٰ ترین نمونہ اور مقام ہیں۔
حال ہی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں وی آئی پی، سلیبرٹیز، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مزمل حسین،’’سرکشیترا انڈیا‘‘ کے ونر اور رئیس خان، بین الاقوامی شہرت یافتہ وائلن نواز ہمراہ دوسرے سازندوں نے اپنی میوزیکل پرفارمنس سے تقریب کو خصوصیت بخشی۔تقریب کی میزبان شائستہ حسین تھیں جنہوں نے تمام مہمانوں کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ ہر کوئی لذید کھانوں سے محظوظ ہوا اور شیف کے خاص طور پر تیارکردہ کھانوں کی بھرپور تعریف کی۔ یہ ایک بڑی کامیاب شام تھی جس نے سیڈل لاؤنج کو جڑواں شہر میں انتہائی شاندار اور بے مثل ضیافت کے ذریعے یادرگار بنادیا۔

مزید :

صفحہ آخر -