پٹیشن موصول ہوتے ہی عدالت اور تاریخ بارے آگاہی ایس ایم ایس کے منصوبے پرعملدرآمد کا آغاز

پٹیشن موصول ہوتے ہی عدالت اور تاریخ بارے آگاہی ایس ایم ایس کے منصوبے ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ میں پٹیشن موصول ہوتے ہی فوری درخواست دھندہ کے وکیل کو عدالت اورتاریخ بارے آگاہی کا ایس ایم ایس فوری جاری کرنے کے منصوبے پرعمل درآمد کا آغاز ہوگیا۔لاہورہائیکورٹ نے سائلین کے وکلاء کی سہولت کے لئے عدالت اور تاریخ کی اگاہی کے لیے 3 سال قبل ایس ایم ایس جاری کرنے کے منصوبے کا آغازکیاتھا لیکن یہ ایس ایم ایس فوری جاری نہیں کیے جارہے تھے جس کی وجہ سے وکلاء کو پٹیشن دائر کرنے کے روز کیسز کے فکس ہونے کی صورت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔کلاء کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہورہائیکورٹ کے ریفارم جج مسٹرجسٹس سید منصورعلی شاہ کی ہدایت پر عدالت عالیہ کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے درخواست موصول ہوتے ہی فوری طورپر متعلقہ وکیل کو ایس ایم ایس جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ عدالت عالیہ میں کیسز دائر کرنیوالے مقدمات کو بھی ایس ایم ایس کے ذریعے عدالت اورتاریخ بارے آگاہی دینے کا منصوبہ تیار ہے اور اگر سائلین درخواست دائر کرتے وقت اپنا موبائل نمبرکا اندراج کریں تو انہیں بھی کیس فکس ہونے کے ساتھ ہی متعلقہ عدالت اور تاریخ بارے آگاہ کردیا جائے گا۔

مزید : صفحہ آخر