ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو دیو سماج روڈ کے رہائشیوں کی لیز ختم کرنے سے روکدیا،جواب طلب

ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کو دیو سماج روڈ کے رہائشیوں کی لیز ختم کرنے ...

ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ

کو دیو سماج روڈ کے رہائشیوں کی لیز ختم کرنے سے روکدیا،جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کو دیو سماج روڈ کے ایک ہزار 87 رہائشگاہوں کی لیز ختم کرنے اور انہیں بے گھر کرنے سے روکتے ہوئے محکمے سے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔مسٹر جسٹس سید مسعود عابد نقوی نے محمد حنیف سمیت دیوسماج روڈ کے دیگر رہائشیوں کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزاروں کی طرف سے صبا ارشد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف نے 1992میں ایک ہزار 87مہاجرین کو 99سالہ لیز پر ایک اور ایک سے زائد کمروں پر مشتمل گھر اور کوارٹرالاٹ کئے ، اب محکمہ متروکہ وقف املاک رہائشیوں کی لیز ختم کرنے جا رہا ہے اور اس ضمن میں رہائشیوں کو نوٹسز بھی جاری کئے جا رہے ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ متروکہ وقف املاک کے لیز منسوخی کے نوٹسز کو کالعدم کیا جائے اور دیو سماج روڈ کے رہائشیوں کو بے گھر کرنے سے روکا جائے،عدالت نے سماعت کے بعد دیو سماج روڈ کے ایک ہزار 87رہائشگاہوں کی لیز ختم کرنے اور انہیں بے گھر کرنے سے روکتے ہوئے محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ کو حکم دیا کہ اس ضمن میں 3 ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرایا جائے۔

مزید : صفحہ آخر