دھماکہ خیزمواد رکھنے پر مجرمان طارق اور ضیا کو 38،38سال قید

دھماکہ خیزمواد رکھنے پر مجرمان طارق اور ضیا کو 38،38سال قید

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ہارون لطیف نے دھماکہ خیزمواد رکھنے کے جرم میں دو ملزمان طارق اور ضیا کو جرم ثابت ہونے پر38،38سال قید اور منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ نولکھا پولیس نے 2 ملزمان طارق اور ضیاکے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں چالان پیش کیا ملزمان کے خلاف مقدمہ 2012میں درج کیا گیا تھا دونوں ملزمان ریلوے اسٹیشن کی جانب جا رہے تھے ان کو روک کر چیک کیا گیا تو ان کے پاس سے دھماکہ خیز مواد اور جدید ہتھیاربرآمد ہوئے تھے چالان عدالت میں پیش کرنے پر عدالت نے اس کیس کی سماعت کی توگواہوں کے بیانات اور وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے گزشتہ روزدونوں ملزمان کے خلاف مذکورہ سزاؤں کا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر