عدالتی حکم نہ ماننے پر ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالتی حکم نہ ماننے پر ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)سول جج صابرحسین ڈار نے عدالتی حکم پر ڈگری کے احکامات پر عمل نہ کرنے اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈی جی ایل ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جج صابرحسین ڈار کی عدالت میں چوبرجی کے رہائشی اکبرعلی نے اس کے حق میں جاری ڈگری پر عمل درآمد نہ ہونے پر اجراء کے لیے دعوے ٰدائر کیا جس میں ڈی جی ایل ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی کو احکامات جاری کیے کہ عدالتی احکامات پر فوری عمل درآمد کیا جائے لیکن عدالت کے حکم پر عملدر آمد نہیں ہوسکا۔اس پر سول جج صابر حسین ڈار نے متعلقہ پولیس کو حکم دیا کہ ڈی جی ایل ڈی اے کو گرفتارکرکے 15جنوری کو عدالت میں پیش کیا جائے،اکبرعلی نے عدالت میں دعوےٰ دائر کیا تھا کہ چوبرجی پارک کو وسیع کرتے ہوئے اس کا پلاٹ ایل ڈی اے نے سکیم میں لے لیا تھا اس کو یہ پلاٹ دلوایاجائے۔عدالت نے اکبرعلی کے حق میں ڈگری جاری کردی یہ کیس لاہور ہائی کورٹ تک گیا جہاں سے اکبر علی کے حق میں فیصلہ ہوا اس پر عدالت میں اکبر علی نے اجراء کادعویٰ دائر کیا جس کی سماعت 15جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر