این اے 125، دوبارہ ملنے والے 8گم شدہ تھیلوں کا معائنہ آج ہو گا

این اے 125، دوبارہ ملنے والے 8گم شدہ تھیلوں کا معائنہ آج ہو گا

لاہور(نامہ نگار)این اے 125کے ووٹوں کے 8 گم شدہ ملنے والے تھیلوں کا معائنہ الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک فریقین کے وکلاء کی موجودگی میں آج 10جنوری کو صبح 9بجے خود کریں گے ۔تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد خان نے الیکشن ٹربیونل میں نون لیگ کے خواجہ سعد رفیق کے خلاف دھاندلی کا کیس دائر کیا ہوا ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹریڑری آفیسر نے این اے 125کے ووٹوں کے 8 تھیلے معائنہ کے لئے الیکشن ٹربیونل کاظم علی ملک کے سامنے پیش کئے ،ٹربیونل کو بتایا گیا یہ8 تھیلے پہلے گم ہو گئے تھے جو اب دیگر حلقوں کے ریکارڈ سے مل گئے ہیں کیس کی گزشتہ تاریخ سماعت تک 2 تھیلے ملے تھے مگراب ان کی تعداد بڑھ کر8 ہو گئی ہے۔آٹھ تھیلوں کوا لیکشن ٹربیونل میں سیل کر دیاگیا ہے اور پولیس اہلکار ان کی حفاظت پر مامورہیں۔حامد خان کے وکیل میاں محمدحسین چوٹیا نے ٹربیونل سے استدعا کی تھی کہ ان نئے ملنے والے تھیلوں کے ووٹوں کا معائنہ الیکشن ٹربیونل خود کرے تاکہ ان کا ووٹوں کے اصلی یا جعلی ہونے کے متعلق شواہد ٹربیونل کے سامنے آ سکیں اور ٹربیونل کو پورے حلقے کے ووٹوں کا نادرااورنیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین سے تصدیق کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ دینے میں مدد ملے جسے الیکشن ٹربیونل نے منظور کرلیا تھا اور اب صبح نو بجے 8 تھیلوں کے ووٹوں کا معائنہ فریقین کے وکلاء کی موجود گی میں وہ خود کریں گے ۔واضح رہے کہ عام حالات میں الیکشن ٹربیونل معائنہ کے لئے انکواری کمیشن مقرر کرتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر