لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ آج ہو گی

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے پولنگ آج ہو گی

لاہور(نامہ نگار)لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج 10جنوری کو سیشن کورٹ میں ہوں گے ۔ پولنگ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک جاری رہے گی ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات 2015کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،الیکشن بورڈ نے سیشن کورٹ جوڈیشل کمپلیس کے گراؤنڈ فلور کی 12عدالتوں میں پولنگ بوتھ قائم کردیئے گئے ہیں ،خواتین وکلاء کے لئے الگ بوتھ بنایا گیا ہے پولنگ میں 3 ہزار کے قریب خواتین سمیت 14ہزار263ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سیشن کورٹ میں سی وی ٹی کیمرے واک تھرو گیٹ نصب کرنے کے علاوہ سیکورٹی اہلکاروں کو میٹل ڈٹیکٹر دے دیئے گئے جبکہ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی اس کی نگرانی کریں گے۔لاہور بار کے انتخابات میں 21امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔صدارت کی نشست پر 2 امیدواروں اشتیاق اے خان اور ارشد جہانگیر جھوجہ کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔نائب صدر کی دو نشتوں پر محمد جہانگیربھٹی۔ نوید چغتائی،جام خالد فرید، اقبال خورشید مغل، ملک سلطان ساجد منورقریشی، ماڈل ٹاون کی نائب صدر کی نشست پر ایم شہزاد خان کاکڑ، سید تفسیرحیدر شاہ اور میاں عابد، سیکرٹری کی دو نشستوں پر ادیب اسلم بھنڈر، خرم میر، جوادملک، سجاد بٹ، بابرہمایوں چوہان، جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر رانااحسن، میاں طاہر،فنانس سیکرٹری کی نشست پر اجمل ملک، چودھری فضاہرجٹ،رفعت طفیل ملک کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا جبکہ لائبریری سیکرٹری نشست پر میاں سلطان محمود اور آڈیٹرکی نشست پر محمد اقبال ملک کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر