چیف جسٹس خواجہ امتیازاحمد نے 8ایڈیشنل ججز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

چیف جسٹس خواجہ امتیازاحمد نے 8ایڈیشنل ججز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خواجہ امتیازاحمد نے عدالت عالیہ کے 8ایڈیشنل ججز کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے 7 نومبر 2014کو عدالت عالیہ کے 8ایڈیشنل ججز کی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات اورفیصلوں کے بارے رپورٹ طلب کی ہے جن ایڈیشنل ججز کی کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے ان میں مسٹرجسٹس خالد محمودملک ،مسٹر جسٹس علی اکبرقریشی ،مسٹر جسٹس قاضی محمد امین احمد ،مسٹر جسٹس چودھری مشتاق احمد ،مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی ،مسٹر جسٹس شاہد کریم ،مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤف اورمسٹرجسٹس چودھری محمد اقبال شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر